میانمر میں فوج کی فائرنگ سے 30مسلمان قتل

12:27 PM, 14 Nov, 2016

ینگون :میانمار میں سرکاری فوج کی فائرنگ سے 30مسلمان کو شہید کر دیا، میانمار کی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ فوج نے ان دیہات پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے فائرنگ کی جہاں روہنگیا مسلمان آباد ہیں۔
سرکاری میڈیا کے مطابق میانمار کی ریاست راکھین میں پرتشدد واقعات میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔ انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس واچ کی طرف سے جاری کی گئی تصاویر میں جلے ہوئے گائوں دکھائے گئے ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں 430 عمارتوں کو جلایا گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق روہنگیا کارکنوں کا کہنا ہے کہ حکومت ایک منصوبے کے تحت مسلمان اقلیت کو نکلنے پر مجبور کر رہی ہے۔

مزیدخبریں