بیجنگ : چین میں شادی کی عمر کے باوجود کنوارے رہنے والے نوجوانوں کی تعداد 20کروڑ ہو گئی۔ چینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطبق یہ لوگ عیش و عشرت کی زندگی گزارتے ہیں اور ایسی سرگرمیوں پر دوسروں سے زیادہ خرچ کرتے ہیں جس کے تنیجہ میں چین میں سنگل اکانومی کی اصطلاح سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2010ءمیں چین میں 30سال سے زیادہ عمر کی غیر شادی شدہ خواتین کا تناسب مجموعی آبادی کا 2.47 فیصد تھا جس میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
چین میں 1950ئ، 1960اور 1970ءکے عشرے کے بعد جاری عشرے میں نوجوان خواتین اور مردوں میں سنگل رہنے کے رجحان میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیاہے۔ بعض ماہرین کا کہناہے کہ یہ رجحان شرح پیدائش میں کمی اور ملکی آبادی میں معمر افراد کے تناسب میں اضافے جیسے مسائل پیدا کرسکتاہے۔
چین میں شادی کی عمر کے باوجود کنوارے رہنے والے نوجوانوں کی تعداد 20 کروڑ ہو گئی
12:08 PM, 14 Nov, 2016