لندن: برطانیہ کے پروفیشنل باکسر ٹائسن لیوک فری کے مسلمان ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی۔اٹھائیس سالہ انگلش پروفیشنل باکسر ٹائسن لیوک فری کے مسلمان ہو جانے کی خبر نے دھوم مچا دی۔ ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر نئے نام ریاض ٹائسن محمد نے شک کو حقیقت میں بدل دیا، خاص طور پر رِنگ میں اترنے سے پہلے دعا کرانے کی ویڈیو بھی خوب سپر ہِٹ ہوئی۔
ریاض ٹائسن محمد باکسنگ رِنگ کے ناقابل شکست فائٹر ہیں۔ وہ پچیس مقابلوں میں ہر بار فاتح رہے بلکہ اٹھارہ بار حریف کو ناک آﺅٹ کیا۔ آخری بڑی جیت ولادی میر کلیچکو کے خلاف تھی اور ہیوی ویٹ کے عالمی چیمپئن بنے۔
برطانوی باکسر ٹائسن لیوک فری کے مسلمان ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز
11:45 AM, 14 Nov, 2016