جیکی چن نے بھی 'آسکر ایوارڈ' جیت لیا

08:43 AM, 14 Nov, 2016

لاس اینجلس : ہفتہ کی شب لاس اینجلس میں منعقد ہونے والے گورنرز ایوارڈز کے دوران  مارشل آرٹس کے ماہر اور مشہور  چینی اداکار کو فلمی دنیا میں کئی دہائیوں تک کام کرنے پر اعزازی آسکر ایوارڈز سے نوازا گیا۔

62 سالہ جیکی چنکا اس موقع پر کہنا تھا کہ56 سال فلم انڈسٹری  میں گزارنے، 200 سے زائد فلمیں کرنے اور متعدد ہڈیاں تڑوانے کے بعد آخرکار وہ یہ ایوارڈ ھاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ ایوارڈ کی تقریب کے دوران ہی انہوں نے اپنے بچپن کی ایک معصوم خواہش کا ذکر کی جب  جیکی چن نے ہولی وڈ اسٹار سلویسٹر اسٹالون کے گھر آسکر ایوارڈ کو دیکھ کر کہا تھا کہ یہ وہ اعزاز ہے جو وہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے پرستاروں کی محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ  فلمیں بنانا جاری رکھیں گے۔

تقریب میں جیکی چن کو بلانے کا کام ان کے رش آور کے کو اسٹار کرس ٹکر، اداکارہ مچل یوہ اور ٹام ہینکس نے کیا۔ٹام ہیکنس نے کہا کہ جیکی چن اس ایوارڈ کے حق دار ہیں ،  اس ایوارڈ کے ذریعے جیکی چن کے کامکی پزیرائی کی گئی ہے کیونکہ ان کی مارشل آرٹس اور ایکشن کامیڈی فلمیں ایسے شعبے ہیں جنھیں ایوارڈز سیزن کے دوران نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔جیکی چن نےکا کہنا تھا کہ انہوں نے  جوانی میں جو خواب دیکھا تھا آخرکار اس کی تعبیر حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں