ژوب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید

ژوب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید

راولپنڈی :بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں میجر بابر خان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران فوجی دستے نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر موثر انداز میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جن سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

تاہم دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں فوجی دستے کی قیادت کرنے والے میانوالی کے 33 سالہ میجر بابر خان نے جام شہادت نوش کیا۔


علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں