پاکستان کوسٹ گارڈز کا انسداد منشیات اور سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن 

پاکستان کوسٹ گارڈز کا انسداد منشیات اور سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن 

کراچی : پاکستان کوسٹ گارڈز نے انسداد منشیات اور سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ 

کوسٹ گارڈز  نے ساحلی پٹی پر خصوصی آپریشن کیا اوربھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء ضبط کر لیں۔وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کی ہدایت پر کئے گئے آپریشن کے دوران 12970 کلوگرا م سپاری ،  3049 پیکٹ گٹگا مکس، 1524 پیکٹ سگریٹ ،  1543 کلوگرام کپڑا مکس،  206 بنڈل نیٹ کا کپڑا قبضے میں لے لیا گیا۔

  ڈیری و  بیکری مصنوعات ، گروسری کی دیگر  اشیاء، خشک میوہ جات، میک اپ کا سامان، کوکنگ آئل، کراکری ، الیکٹرانک آلات، سپیڈ بوٹس اور مختلف گاڑیاں بھی ضبط  کی گئیں۔  کارروائی کے دوران انجن آئل ،ایرانی  پیٹرول اور  ڈیزل بھی ضبط کیا گیا۔

 
اس بارے میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاکہ  منشیات اور سمگلنگ کی روک تھام کیلئے بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات اور سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کیا جائے۔سمگلنگ سے ملکی صنعت اور معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ سمگلر مافیا کی سرکوبی ضروری ہے۔

مصنف کے بارے میں