کراچی :سٹیٹ بینک نے پاکستان کے معاشی حالات پر ششماہی رپورٹ جاری کی ہے۔ سٹیٹ بینک نے جولائی تا دسمبر 2023 کے دوران رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ان چھ ماہ کے دوران پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حقیقی اقتصادی سرگرمیاں گذشتہ سال کے سکڑاؤ کے برعکس معتدل بحال ہوئی ہیں۔
آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی معاہدے سے بیرونی کھاتوں پر دباؤ کم کرنے میں مدد رہی۔مرکزی بینک کے مطابق سخت مالیاتی پالیسیوں میں تسلسل سے جاری خسارہ کم ہوا ہے۔ زرعی پیداوار میں بہتری اور اجناس کی قیمتوں میں کمی کے سبب جاری خسارہ کم ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ طلب کم ہونے کے باوجود مہنگائی کا زور رہا، پہلی ششماہی میں حقیقی جی ڈی پی نمو 1.7 فیصد رہی۔ سٹیٹ بینک کی پاکستان کی معیشت کی کیفیت پر ششماہی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ عارضی انتظام نے بیرونی کھاتےپردباؤ کم کرنےمیں مدد دی ۔ رواں مالی سال پہلی ششماہی کے دوران معاشی حالات بہتر ہوئے ہیں ، ملکی طلب محدود رہنے کے باوجود مہنگائی بلند رہی، جاری کھاتےکےخسارے میں کمی سے زرمبادلہ کےذخائر میں اضافہ ہوا۔