اسلام آباد: اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان نے کہا ہے کہ جسٹس بابر ستار کے خط کے حوالے سے وضاحت کرنا چاہتا ہوں۔ جسٹس بابر ستار سے کسی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے افسر نے براہ راست رابطہ نہیں کیا۔ میرے آفس کے ذریعے صرف اتنی درخواست کی گئی تھی کہ معاملے کو ان کیمرہ کرلیں۔
جسٹس بابر ستار کے خط کے بعد ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک جج کا خط سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ خط لکھنے کا مقصد کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہے۔ تاثر دیا جارہا ہےاسلام آباد ہائیکورٹ میں مداخلت ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کے کچھ حساس اور اہم معاملات ہوتے ہیں ۔ حساس معاملات میں اداروں کے درمیان کمیونیکیشن ہوتی ہے۔ میری معلومات کے مطابق کسی ادارے کے افسر نے جسٹس بابر ستار سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔