اسلام آباد:نادرا نے شہریوں کو نئی سہولت دے دی ہے، اب ڈاک خانوں سے بھی شناختی کارڈ بنوایاجاسکے گا۔ملک بھر کے 83 منتخب جی پی اوز اور ڈاکخانوں میں نادرا کی سہولیات فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
جہاں سے شہر ی گمشدہ شناختی کارڈ دوبارہ بنوانے، تجدید اور ترمیم کی سہولیات حاصل کر سکیں گے ۔
ڈاک خانوں میں یہ سہولیات ہفتے میں 6 دن (پیر تا ہفتہ) صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک دستیاب ہوں گی۔
تاہم جمعہ کے روز یہ سہولیات صبح 9 بجے تا دن ساڑھے بارہ بجے تک میسر ہوں گی۔ڈاک خانوں میں دستیاب تمام سہولیات کی فیس نادرا مرکز ہی کے برابر ہوگی۔