اسلام آباد :الیکشن کمیشن کے انٹرا پارٹی الیکشنز پراعتراضات پر پاکستان تحریک انصاف نے جواب تیار کرلیا۔
ذرائع کے مطا بق پی ٹی آئی نے لیکشن کمیشن کے انٹرا پارٹی الیکشنز پراعتراضات پر اپنے جواب کو حتمی شکل دیدی، جواب میں کہنا ہے کہ جواب میں سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں کا حوالہ دیا گیا ہے،الیکشن کمیشن کے پاس سرٹیفیکیٹ اور نشان روکنے کی کوئی معقول وجہ نہیں،الیکشن کمیشن کے اعتراضات بلاجواز ہیں۔
چئیرمین پی ٹی آئی گوہر خان اور فیڈرل چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن نے جواب تیار کیا، پی ٹی آئی جلد اپنا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گی۔ی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشنز سے متعلق شواہد اکھٹے کرلئے، شواہد کے ساتھ جواب جمع کرایا جائیگا۔
جواب میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق پارٹی الیکشنز کرائے، انٹرا پارٹی الیکشنز کا طریقہ کار کنڈکنٹ آف الیکشنز سے آگاہ کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے پاس سرٹیفیکیٹ اور نشان روکنے کی کوئی معقول وجہ نہیں۔
الیکشن کمیشن کے اعتراضات بلاجواز ہیں، پی ٹی آئی کے خلاف انٹرا پارٹی الیکشنز نہ کرانے کا الزام درست نہیں ہے۔ پی ٹی آئی نے تین بار انٹرا پارٹی الیکشنز کرائے، جنرل باڈی کی منظوری کے بعد فیڈرل چیف الیکشن کمشنر اور چیف آرگنائزر کوتعینات کیا گیا۔
پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشنز پر 5 درخواستوں کو مسترد کرنے کی استدعابھی کی۔