پنجاب کے سرکاری کالجز میں پہلی دفعہ ایم ڈی کیٹ اور ای کیٹ  کی مفت  تیاری 

02:18 PM, 14 May, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب کے سرکاری کالجز میں پہلی دفعہ میڈیکل اور انجینئرنگ کے داخلہ ٹیسٹوں کے لیے مفت تیاری کروانے کیلئے پروگرام شروع کرنے کااعلان کر دیا گیا۔پروگرام کا دورانیہ دس ہفتوں پر مشتمل ہو گا۔


محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ابتدائی طور پر 90 کالجز کا انتخاب کر لیا۔  ایک کالج میں 5 ٹرینز رکھے جائیں گے ،مجموعی طور پر 450 ٹرنیرز کو ہائر کیا جائے گا۔ 


کالج پرھانے والے فی  ٹرینر ایک لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا ۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے  پروگرام کیلئےساڑھے چار  کروڑ روپے مختص کردیے۔

مزیدخبریں