اسلام آباد ہائیکورٹ نے نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے سے روک دیا

01:00 PM, 14 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ  نےحکومت کو  ٹیکس نان فائلرز کی  موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روک دیا ۔ 

چیف جسٹس عامر فاروق نے نجی موبائل کمپنی کی درخواست پر 27 مئی تک حکم امتناع جاری کیا ۔نجی موبائل فون کمپنی زونگ کی طرف سے سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ قانون میں کی گئی ترمیم آئین کے آرٹیکل 18 میں کاروبار کی آزادی کے بنیادی حق کے منافی ہے۔ 

مزیدخبریں