مارشل لا سکندر مرزا نے لگایا، میرے دادا کا قصور نہیں: عمر ایوب

12:00 PM, 14 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ 1958ء میں ملک میں مارشل لاسکندر مرزانے لگایاگیاتھا میرے دادا کا کوئی قصور نہیں۔ خواجہ آصف نے کل ایوان میں غیرپارلیمانی زبان استعمال کی۔ 

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں سخت محنت سے عوام کے ووٹ سے اسمبلی میں آیا ہوں جبکہ خواجہ آصف ریحانہ ڈار سے شکست کھا کر دھاندلی کے ذریعے ایوان میں پہنچے ہیں۔ 

عمر ایوب نے کہا کہ میں نے پارٹیاں بدلی ہیں تو ان کی پارٹی میں بھی بہت سے لوگ ہیں جو پارٹیاں بدل چکے ہیں۔ 

مزیدخبریں