اسلام آباد : پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کے معاہدے کو خفیہ رکھنے کا اعتراف کرلیا ہے۔
اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کا معاہدہ خفیہ رکھنا پراپرٹی ٹائیکون اور نیشنل کرائم ایجنسی کی ڈیمانڈ تھی۔ 190 ملین پاؤنڈ برطانیہ میں منی لانڈرنگ نہیں بلکہ مشکوک ٹرانزیکشن کے باعث پکڑے گئے تھے، سول عدالت میں کیس چلتا تو 5 سال تک پیسے پاکستان نہیں آسکتے تھے۔
ماضی میں فرح گوگی کا دفاع کرنے والے بانی پی ٹی آئی نے آج فرح گوگی سے بھی اظہار لاتعلقی کردیا، انہوں نے کہا کہ فرح گوگی تو بشریٰ بی بی کی دوست تھیں، خود ان کی فرح گوگی سے صرف تین ملاقاتیں ہوئی تھیں۔