وزیر اعظم کے خصوصی پیکج کے بعد آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج  ختم  کرنے کا اعلان

وزیر اعظم کے خصوصی پیکج کے بعد آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج  ختم  کرنے کا اعلان

اسلام آباد:  وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے 23 ارب کے خصوصی پیکج کے بعد جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آزاد کشمیر میں ہڑتال اور احتجاج  ختم  کرنے کا اعلان کر دیا۔حکومت نے گزشتہ  روز مظاہرین کے تمام مطالبات تسلیم کرلئے تھے۔

عوامی ایکشن کمیٹی نے مشترکہ اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کر دیا، جس مین مطالبہ کیا گیا کہ دوران احتجاج جاں بحق ہونے والے تین نوجوانوں کا قصاص ادا کیا جائے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ تمام مقدمات ختم کرنے اور گرفتار افراد کو  رہا کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق میرپور اور مظفرآباد میں پولیس تشدد کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے گا، جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات منظرعام پر لا کر ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائےگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ریاست بھر میں پہیہ جام ہڑتال آج گوراً ختم کرنے اور شٹر ڈاؤن آج تین بجے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 3 شہادتوں پر آج یوم سوگ اور تین بجے تک شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔ ٓ