پی ٹی آئی کا قائدین اور کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن سے نمٹنے پر غور 

09:09 PM, 14 May, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: پی ٹی آئی نے اسیر رہنمائوں اور کارکنان کی رہائی کے لئے لائحہ عمل ترتیب دینا شروع کردیا ہے۔ زمان پارک لاہور میں اس حوالے سے  پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی صدارت میں  اجلاس ہوا۔ 


 تحریک انصاف کے  اجلاس میں قائدین اور کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن سے نمٹنے پر غور کیا گیا ہے ۔  اس اجلاس میں  قید کارکنان  کوقانونی معاونت کی فراہمی اور رہائی کےلیے لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔

مزیدخبریں