اسلام آباد :ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار ،رانا ثنا اللہ کی پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے ۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ا ہم ملاقات میں وفاقی وزرا نے مولانا فضل الرحمان سےسپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کرنےکی اپیل کی ہے۔
وفاقی وزرا کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہےکہ پی ڈی ایم ڈی چوک پر احتجاج کرے۔اس حوالے سے اسحاق ڈار نے کہا کہ کچھ روز پہلے بھی ملک میں حالات خراب ہوئے تھے لہٰذا وفاقی حکومت چاہتی ہے پی ڈی ایم ڈی چوک پر احتجاج کرے۔
اس بارے میں مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ملک بھر سے قافلے اسلام اآباد کی طرف روانہ ہوچکے ہیں۔ہمارے کارکن ایک گملہ یا پوددا بھی نہیں توڑیں گے۔ کل عوام نکلے گی اور فیصلہ بھی عوام بھی عدالت کرے گی ۔
ہم اعلان کرچکے ہیں فیصلہ اب عوام کی عدالت میں ہوگا۔ ملک بھرسےقافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا ک کارکن پر امن ہیں اور پر امن احتجاج ہوگا۔