ماں کی عظمت کا اعتراف ،آج  مدرز ڈے

ماں کی عظمت کا اعتراف ،آج  مدرز ڈے

لاہور:ماں  کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ وہ ٹھنڈی چھائوں ہوتی ہے۔ ماں کے بغیر زندگی ادھوری ہوتی ہے۔بیٹے سے زیادہ بیٹی کی شخصیت کونکھارنے کے لیے ماں  کاوجود لازمی ہوتا ہے۔ ما ں کا نعم البدل کوئی نہیں ہوتا ہے۔ 

مائوں کے عظمت کے اعتراف کا عالمی دن یعنی مدرز ڈے آج منایا جارہا ہے ۔ یہ  دن مئی کے دوسرے اتوار منایا جاتا ہے۔  اس دن کو منانے کا مقصد ماں کے مقدس  رشتے کی عظمت و اہمیت کو اجاگر کرنے علاوہ  ماں کیلئے احترام اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہوتا ہے ۔
 

مدرز ڈے کی  تاریخ بہت قدیم ہے اوراس کا سب سے پہلے یونانی تہذیب میں سراغ ملتا ہے۔ 1907ء میں فلاڈلفیا کی اینا جاروس نے اسے قومی دن کے طور پر منانےکی تحریک چلائی تھی ۔ 1911ء میں امریکہ کی ایک ریاست میں یہ دن منایا گیا۔  8 مئی 1914 ء کو امریکہ کے صدر ووڈرو ولسن نے مئی کے دوسرے اتوار کو سرکاری طورپر مدرز ڈے قرار دیاتھا ۔اب دنیا بھر میں ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو یہ دن منایا جاتا ہے۔

مصنف کے بارے میں