جوہانسبرگ:زمبانوے کرکٹ کے سابق کپتا ن اور کھلاڑی ہیتھ سٹریک شدید بیمار ہیں اور ہسپتال میں زیرعلاج ہیں ۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں ۔ ہیتھ سٹریک جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹروں کےمطابق ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے لیکن ان کے حوصلے بلند ہیں ۔
ہیتھ سٹریک نے 2004ء میں کپتانی چھوڑ دی تھی، 2005ء میں 31 سال کی عمر میں انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیاتھا۔ کیریئر کے دوران ہیتھ سٹریک نے 65 ٹیسٹ اور 189 ون ڈے میچوں میں زمبابوے کی نمائندگی کی تھی ۔