لاہور: ایشیا کپ کے لئے ایشین کرکٹ کونسل کی طرف سے حتمی فیصلہ کل ہوگا۔اس بارے میں نجم سیٹھی کاکہناہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی کیلیے امید کا دامن نہیں چھوڑا مگر ایسا ممکن نہیں ہوتا تو اس کیلیے بھی تیار رہنا ہوگا، اے سی سی نے کل تک حتمی جواب دینے کا کہا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ ابھی انگلش بورڈ سے بات نہیں ہوئی مگر 2 مہمان ٹیمیں کون سی ہوں گی ا بھی بات نہیں کروں گا ۔ امید ہے ایسا کرنے کی ضرورت نہیں آئے گی اور ایشیا کپ میں تمام ٹیمیں شریک ہوں گی۔
پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان کی احتجاجی تحریک 6 ماہ سے چل رہی ہے، اس دوران آسٹریلیا،انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آ ئیں موجودہ صورتحال عارضی اور ایشیا کپ ستمبر میں ہونا ہے۔
احمدآباد میں کھیلنے کا سوال تو بعد میں آتا ہے، پہلی بات تو یہ ہے کہ ہم ورلڈکپ میں شرکت کیلیے بھارت جائیں۔ان کا کہنا تھا کہا ہم بھارتی ٹیم کو سییورٹی فراہم کریں گے، اسی طرح ورلڈکپ میں ان کو یہ ذمہ داری اٹھانا ہوگی۔