"عمران خان نے پاکستانی سیاست میں اب تک کونسا تعمیری کام کیا ہے؟:احسن اقبال

نارووال"ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  حملوں میں ملوث ایک ایک شخص سے حساب لیا جائے گا۔
 

ہائبرڈ وار میں گولی نہیں چلائی جاتی، عمران نیازی کے ذریعے پہلے ملکی معیشت کو تباہ کیا گیا۔عمران خان کو اجازت دی گئی کہ وہ پنجاب اسمبلی توڑ دیں، 90 دن کے انتخابات کے سوموٹو ایکشن پر بار ایسوسی ایشن نے سوالات اٹھائے۔ جب آپ سے رسیدیں مانگی جاتی ہیں تو آپ جناح ہاؤس جلا دیتے ہیں۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ہر ادارے کو تباہ کر دیا۔ 

انہوں نے کہاکہ  آج پاکستان ایک شدید بحران میں ہے، پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا من گھڑت مہم کے ذریعے ملک کو سوڈان بنانا چاہتا ہے۔کل 11 بجے سپریم کورٹ کے سامنے پُرامن احتجاج کیا جائے گا، چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہیں۔

 برطانیہ سے آنے والی رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی گئی، عمران خان نے پاکستان میں 60 ارب کی چوری کی جو پکڑی گئی۔عمران خان نے پاکستان میں انتشارکی بنیاد رکھی ہے، پی ٹی آئی کے حمایتی، ہمدرد سوچیں اور بتائیں، عمران خان نے پاکستانی سیاست میں اب تک کونسا تعمیری کام کیا ہے؟

مصنف کے بارے میں