9 مئی کو پاکستان پر حملہ ہوا، یاسمین راشد مرکزی کردار ہیں، کسی کے ساتھ رعایت نہیں ہوگی، 600 کروڑ کا نقصان ہوا: نگران وزیر اعلیٰ

02:48 PM, 14 May, 2023

لاہور : نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ کسی سیاسی جماعت کا کام نہیں بلکہ دہشت گردانہ کارروائی ہے۔ جو نقصان ہوا اس کا اب تک کا ابتدائی تخمینہ 600 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد اس واقعے کی مرکزی کردار ہیں۔ 

آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے محسن نقوی نے کہا کہ میانوالی، ملتان، لاہور ، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں جن جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے یہی عمارتیں تحریک طالبان پاکستان کے نشانے پر ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے جناح ہاؤس میں آگ لگائی اسی ٹولے نے آکر عسکری ٹاور کو نذر آتش کیا۔ کور کمانڈر ہاؤس میں 400 لوگوں نے اندر آکر توڑ پھوڑ کی اور باہر 3400 افراد تھی۔ کور کمانڈر سمیت 37 عمارتیں جلائی گئیں۔ 

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میانوالی میں معمولی لوگ نہیں تھے سب کے پاس اسلحہ تھا اور وہ ایئربیس پر کھڑے تھے ان کو جلانا چاہتے تھے۔ اب اگر کوئی سرکاری عمارتوں میں کوئی گھسا تو پولیس قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ 

مزیدخبریں