لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ میاں محمود الرشید کو لاہور کے علاقے ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر ، فواد چودھری، اعجاز چودھری اور دیگر بھی گرفتار ہیں۔