راولپنڈی : جی ایچ کیو راولپنڈی کا گیٹ توڑنے میں ملوث پی ٹی آئی شر پسندوں کی شناخت ہو گئی۔دنگا فساد کرنے والوں پر قانون کا گھیرا تنگ کر دیا گیا۔گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔
نیو نیوز کے مطابق شناخت شدہ شر پسند ملزمان میں افشاں کامران سکنہ راولپنڈی، فاطمہ احسان سکنہ راولپنڈی، شبانہ فیاض سکنہ راولپنڈی، عابد ملک سکنہ اسلام آباد، عاصم خورشید سکنہ کراچی، زاہد علی شاہ گیلانی سکنہ راولپنڈی، خان کاشف خان سکنہ راولپنڈی، منیزا احمد سکنہ چکوال، جہانگیر احمد سکنہ اسلام آباد، محمد عثمان قریشی سکنہ راولپنڈی، ابو بکر احمد سکنہ اسلام آباد، پیرزادہ شہباز ناصر سکنہ راولپنڈی، انصر جاوید سکنہ مری اور حماد خان سکنہ راولپنڈی شامل ہیں۔
حکومتی اور عسکری املاک کو نقصان پہنچانے اور دنگا فساد کرنے والوں پر قانون کا گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔