کیا عمران خان نے سپریم کورٹ سے جھوٹ بولا؟ 

12:12 PM, 14 May, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم عمران خان نیب کسٹڈی کے دوران بھی اپنی پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں تھے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نیب حراست میں ٹیلی فون کی سہولت موجود تھی اسی فون کے ذریعے انہوں نے مسرت جمشید چیمہ سے بات چیت بھی جس کی آڈیو منظر عام پر آچکی ہے۔ 

اس کے علاوہ عمران خان کے وکیل بابراعوان بھی غیر ملکی میڈیا کو انٹریو میں کہہ چکے ہیں کہ عمران خان دوران حراست ٹی وی کی سہولت نہیں تھی ۔ میں عمران خان سے رابطے میں تھا اس لیے مجھے یہ سب کچھ پتا ہے۔ 

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے سپریم کورٹ میں بیان تھا کہ میں تو نیب کی حراست میں تھا میرا کسی سے رابطہ تھا اور نہ ہی مجھے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے بارے میں کچھ علم تھا۔ 

بابراعوان اور مسرت جمشید چیمہ کے ساتھ رابطے ہونے کے بعد یہ سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کیا عمران خان نے سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا ہے۔ 

مزیدخبریں