فوج اور حکومت مجھ سے خوفزدہ ہیں ، مجھے آرمی چیف کے حکم پر اغوا کیا گیا : عمران خان کا ایک بار پھر بغیر ثبوت الزام 

10:53 AM, 14 May, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ  حکومت اور اسٹیبلشمنٹ مجھ سے خوفزدہ ہے اور اسے الیکشن میں شکست فاش کا ڈر ہے۔

برطانوی نیوز چینل سکائی نیوز کو رہائی کے بعد دیے گئے ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت ملکی تاریخ کی سب سے کمزور جمہوریت ہے اور ایسے میں امید صرف عدلیہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے مجھے ایسے پکڑا کیا جیسے میں کوئی دہشت گرد ہوں۔ایک بار پھر پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آرمی چیف کے حکم پر اغوا کیا گیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس سمیت دیگر مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انھیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

عمران خان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا منصوبہ ہے کہ مجھے اورمیری جماعت کو انتخابات سے باہر کر دیا جائے۔ کس ملک میں سب سے بڑی جماعت کی اعلیٰ قیادت کو اس طرح پکڑا جاتا یا نظر بند کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں