اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کل سے فائنل راؤنڈ شروع ہے ۔ دو،چار ہفتوں میں فیصلہ ہو جائے گا، الیکشن ہوں گے، آگ اور خون کی سیاست ختم ہو کر رہے گی۔ معاشی حالات مخدوش بحران سنگین پارٹی کو بین کرناآسان نہیں ہوگا ، دھرنا دینے کی باتیں عدلیہ کے خلاف اعلان جنگ ہے۔
ایک ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ کے اجلاس میں پولیس کی عدم شرکت سول نافرمانی کی دلیل ہے۔ججزکو لٹکانے، گھروں کو آگ لگانے اور دھرنا دینے کی باتیں عدلیہ کے خلاف اعلان جنگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پر حملہ کرنا نون لیگ کو وراثت میں ملا ہے، انھوں نے فوج کے حساس اداروں کی عمارتوں پر حملے کی غیر جانبدارتحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج عظیم ہے،ن لیگ کی فرمائشی، نمائشی اور دیکھاوے کی ریلویوں کی محتاج نہیں۔ 20کلو آٹے کا تھیلا3400کا ہو گیا ہے۔۔