اسلام آباد :پنجاب انتخابات کیس میں سپریم کورٹ کے متوقع فیصلے پر جوابی حکمت عملی طے کرنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا۔
اجلاس میں سپریم کورٹ میں پنجاب انتخابات سے متعلق کیس سے متعلق غور ہوگا اور ملک میں امن و امان کی صورتحال اور عمران خان کی گرفتاری پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومتی ردعمل پر مشاورت ہوگی۔