لاہور:سینئر صحافی تجزیہ کار سید طلعت حسین نے کہا کہ یہ بات خارج از امکان نہیں کہ مارشل لا نہیں لگ سکتا لیکن اس دفعہ عمران خان کے بیانیہ کی وجہ سے حالات کچھ مختلف ہیں ۔
سینئر صحافی تجزیہ کار طلعت حسین نے نیو نیوز کے پروگرام لائیو ود نصر اللہ ملک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا مارشل لا کا آنا آسان ہے لیکن اس کا جانا بہت مشکل ہو جاتاہے ،انہوں نے کہاکہ میں تو خود بھی اس حق میں نہیں کہ مارشل لا لگایا جائے ،یہ جب آتے ہیں تو ہائی ہارس پر آتے ہیں لیکن اس مرتبہ وہ ہائی ہارس اتنا ہائی نہیں ہے ،عمران خان کے بیانیے کی وجہ سے حالات اس دفعہ مختلف ہیں ۔
طلعت حسین نے مزید کہا کہ جب آپ کی مدت کچھ کم رہ جائے تو پھر ایسا کام نہیں کرتے ،لیکن دوسری طرف جو ملک کی کیفیت اس وقت بنی ہوئی ہے اس کو خارج ازامکان نہ سمجھیں ،عموماََ ہو تا ایسے ہے کہ بعد میں آپ اُس کی وضاحت دیتے ہیں کہ حالات کو قابو میں بھی رکھنا ہوتا ہے ۔
طلعت حسین نے مارشل لا اور عمران خان سے متعلق کونسا بڑا دعویٰ کیا ۔۔۔ کس اہم شخصیت کی کس سے ملاقات ہوئی ۔۔۔ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں ۔۔۔۔
عمران خان کے بیانیے کے بعد پاک فوج اور دیگر ادارے کیا سوچ رہے ہیں؟@NasrullahMalik1 @TalatHussain12 pic.twitter.com/7zFcs8Xpy8
— Neo News Urdu (@NeoNewsUR) May 14, 2022