تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مار چ سے قبل ہی اہم خبر 

06:31 PM, 14 May, 2022

اسلام آباد:تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مار چ سے قبل ہی وفاقی حکومت نے تیاریاں شروع کر دیں ،تحریک انصاف کے  قائدین کی اشتعال انگیز تقاریر کے پیش نظر اسلام آباد پولیس  کوہائی الرٹ کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایک طرف جہاں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے اسمبلیاں مدت پوری کرنے سے متعلق دوٹوک اعلان کر دیا ہے وہیں اب اس بات کا واضح امکان ہے کہ تحریک انصاف اسلام آباد کے گھیرائو کیلئے کاروائیاں شروع کر دیگی جس کے پیش نظر وفاقی حکومت نے سپیشل برانچز کو الرٹ کر دیا ہے ۔

ذرائع  کے مطابق اسپیشل برانچ کو خصوصی رپورٹ تیار کرنے کا حکم  دے دیا گیا،اسلام آباد کی مقامی قیادت اور کارکنان کی مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ،مقامی کارکنوں کی فہرست مرتب کی جا رہی ہے ،سوشل میڈیاکی مانٹیرنگ بھی شروع کر دی گئی۔

مزیدخبریں