سیالکوٹ:تحریک انصاف کی مسیحی رہنما شنیلاروتھ نے کہا کہ آج سیالکوٹ میں جو کچھ ہوا وہ قابل افسوس ہے،اس گراؤنڈ پر میلے بھی ہوتے ہیں اور کھیلیں بھی ہوتی ہیں۔
سیالکوٹ میں موجود گرائونڈ پر جہاں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمائوں کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے جہاں وزارت داخلہ کی طرف سے بھی تحریک انصاف کو ٹارگٹ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں اب تحریک انصاف کی رہنما شنیلا روتھ گرائونڈ کی حقیقت سے پردہ اُٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ چر چ کی جگہ نہیں ہے مریم نواز کی بات غلط ہے ۔
شنیلا روتھ نے مزید کہا جس گرائونڈ کو مریم نواز چرچ کی جگہ کہہ رہی ہیں وہ ایک سپورٹس گرائونڈ ہے جہاںخواجہ آصف نے 2013 میں جلسہ بھی کیا تھا ،آج مذہب کارڈ کھیلنے والے بھول گئے کہ مسلم لیگ ن کے دور میں مسیحی برادری پر بہت زیادہ مظالم ہوئے ،مسلم لیگ (ن) کےدورمیں اقلیتوں کو کوئی تحفظ حاصل نہیں تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نے مزید کہا پاکستان کی اقلیتیں مسلم لیگ (ن) کےدھوکےمیں نہ آئیں،عمران خان واحد لیڈر ہیں جو اقلیتوں کیلئےنرم گوشہ رکھتے ہیں،عمران خان کے دور میں آسیہ کو رہائی ملی،عمران خان کےدور میں ہی مسیحی قیدیوں کو رہائی نصیب ہوئی۔