غیر قانونی پٹرول سبسڈی دیکر عمران خان نے معیشت کے لیے بارودی سرنگیں بچھائیں:مریم اورنگزیب

05:17 PM, 14 May, 2022

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کی طرف سے غیر قانونی پٹرول سبسڈی دینے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپنی شکست کو دیکھتے ہوئے عمران خان نے عوام کیلئے مہنگائی کی بارودی سرنگیں بچھائیں ۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کے دوران سابق حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے پر دستخط عمران خان کر کے گئے، موجودہ مہنگائی کےاعمال نامے دراصل عمران خان کی وجہ سے ہیں، ‏ہمارا فوکس صرف اور صرف مہنگائی کم کرنا ہے۔

دوسری جانب مریم اورنگزیب نے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو خونی مارچ  کی اجازت نہیں دیں  گے، خونی مارچ سے نمٹنے کی ذمہ داری وزیرداخلہ  کے سپرد  کر دی گئی ،وزیراطلاعات مریم اورنگزیب    نے پی ٹی آئی کے رویے  کو غنڈہ گردی  اورعمران  خان  کو جھوٹا،فراڈیا اور فتنہ باز قرار دیدیا ۔

انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے جلسوں میں جانے والو ں کیلئے پیغام ہے یہ جھوٹ بولتا ہے،عمران خان نے کس حیثیت میں سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیا، آئین اور پارلیمان پر حملہ کیا،سی پیک کا منصوبہ سست روی کا شکار کردیا،وزیر اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن  نے کبھی جھوٹ کا بیانیہ نہیں بنایا اور نہ بنائےگی، فوکس معیشت کو بہتری کی طرف لے کر جانا ہے،اداروں کیخلاف مہم چلانےوالوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

مزیدخبریں