فرانس :یورپ کے 15 ممالک نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے کی یہودی بستیوں میں 4 ہزار سے زیادہ رہائشی یونٹوں کی تعمیر کا منصوبہ واپس لے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل سے مطالبہ کرنے والوں میں ممالک میں فرانس ، بیلجیم ، ڈنمارک ، فن لینڈ ، پولینڈ ، جرمنی ، یونان ، آئرلینڈ ، اطالیہ ، لیگزمبرگ ، مالٹا ، ہالینڈ ، ناروے ، اسپین اور سویڈن شامل ہے۔
مشترکہ بیان میں ان ممالک کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں چار ہزار سے زیادہ رہائشی یونٹوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نئے رہائشی یونٹوں کی تعمیر دو ریاستی حل کے راستے میں اضافی رکاوٹ بن جائے گی۔ اسرائیلی بستیاں بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی ہے۔