اسلام آباد : حج 2022 کے آپریشن کے تحت سرکاری سکیم کے کامیاب درخواست گزاروں کے انتخاب کے لئے قرعہ اندازی کل ہو گی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال سعودی عرب سے مجموعی طورپر پاکستان کو 81 ہزار 132 افراد کے لئے حج کوٹہ دیاگیا ۔
وزارت مذہبی امور نے مجوزہ حج پالیسی کے ڈرافٹ میں یہ تجویز دی ہے کہ اس میں سے 60 فیصد پرائیوٹ سکیم اور 40 فیصد سرکاری سکیم کے تحت پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے تاہم یہ فیصلہ حج پالیسی 2022 کی وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد ہی حتمی تصور ہو گا۔
حج قرعہ اندازی اتوار کی سہ پہر پی آئی ڈی میں ہو گی جس میں مجموعی کوٹے کے 40 فیصد کے حساب سے تقریباً 32 ہزار کامیاب درخواست گزاروں کاانتخاب کی جائے گا۔