اسلام آباد:ایک طر ف جہاں پاکستان کی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے وہیں پاکستان تحریک انصاف میں بھی بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ شرو ع ہو چکا ہے ،پاکستان تحریک انصاف میں رکنیت سازی کے عمل سے قبل ہی پارٹی میں بڑے عہدوں پر تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان اسمبلی میں پالیمانی لیڈر تبدیل کردیا،صوبائی وزیر تعلیم نصیب اللّٰہ مری کو پالیمانی لیڈر نامزد کردیا گیا ہے۔
واضح رہے نصیب اللّٰہ مری سے قبل سردار یار محمد رند بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پالیمانی لیڈر تھے۔