عمران خان اپنی کارکردگی بتانے کی بجائے فرح گوگی کا دفاع  کررہے ہیں: مصطفیٰ کمال

10:49 AM, 14 May, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ  پچھلی حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں ، عمران خان اپنی کارکردگی بتانے کی بجائے فرح گوگی کا دفاع  کررہے ہیں۔

احتساب عدالت کراچی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کور کمانڈر پشاور کے کیر ئیر کو تباہ کیا ، انکی ساکھ متاثر کرنے کے ذمہ دار صرف عمران خان ہے ،،آج ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، غریب  کا کوئی پرسان حال نہیں۔

پی ایس پی چیئرمین نے کہا کہ عمران خان نے 4سال حکومت کی ، ملک کےلیے کچھ نہیں کیا، عمران خان کہتے ہیں امریکا سے لڑیں گے،
سابق وزیراعظم پہلے اپنے ملک کو ٹھیک کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے جہانگیر ترین جیسے کئی لوگوں کو استعمال کرکے چھوڑا،

آصف زرداری کو پیغام بھجوایا گیا کہ  ن لیگ کا ساتھ  نہ دیں،  آصف زرداری  سے کہا گیا  ن کا ساتھ چھوڑیں ، مل کر حکومت بنائیں گے۔

مصفطی ٰ کمال نے کہا کہ کراچی نے  سب پر اعتماد کیا مگر اس کو کچھ نہیں ملا، کراچی میں پینے کے پانی کا مسئلہ ابھی تک  حل نہیں ہوا ، کراچی  کے عوام سیکڑوں ارب روپےکاپانی ٹینکرز سے خرید کر پیتے ہیں،شہر میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھائی بھائی کو مار رہا تھا، پی ایس پی نے   شہر میں امن کی بات کی، کراچی اب کسی سے دھوکا نہیں کھائے گا،
کراچی شہر بیمار ہو گیا ہے اور اچھے ڈاکٹر ہم ہیں، کراچی کی بیماری کا علاج پی ایس پی ہی کر سکتی ہے۔

مزیدخبریں