سیالکوٹ جلسے سے پہلے ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، شہباز گل کا ردِعمل

 سیالکوٹ جلسے سے پہلے ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، شہباز گل کا ردِعمل

 
 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما  شہباز گل نے کہا ہے کہ  چند دنوں کی مہمان حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں جس کا واضح ثبوت سیالکوٹ میں کی جانے والی غنڈہ گردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز گل نے سیالکوٹ جلسے سے پہلے ضلعی انتظامیہ کے کریک ڈاؤن اور عثمان ڈار سمیت پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری  پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’سیالکوٹ میں امپورٹڈ حکومت کی غنڈہ گردی جلسہ کرنا ہمارا بنیادی حق ہے اور اس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا ۔ ٗ‘

https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1525322182536187906?s=20&t=e8hlRA2TOrXbUafI-jichA
انہوں نے مزید کہا کہ ’چند دنوں کی مہمان حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں جس کا واضح ثبوت سیالکوٹ میں کی جانے والی غنڈہ گردی ہے امپورٹڈ حکومت عوامی دباؤ کی تاب نہیں لا سکی اور فسطائی ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے‘

API Response: Bad Request


واضح  رہے کہ سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے آج ہونے والے جلسے سے قبل عثمان ڈار سمیت درجنوں پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کو جلسہ کی اجازت نہیں ہے جس پر ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے تحت کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں