نمبر بلاک کرنے سے متعلق عمران خان کا بیان ، ریحام خان کا دلچسپ تبصرہ

08:59 AM, 14 May, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: ریحام خان نے اپنے سابق شوہر اور  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کے نمبر بلاک کرنے سے متعلق بیان پر دلچسپ  تبصرہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریحام خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا  کہ’ اللّٰہ کی شان دیکھیں جس شخص کا فون امریکی صدر نہیں اٹھاتا، بھارتی وزیراعظم نہیں اٹھاتا اور اطلاعات کے مطابق آخری دنوں میں تو سعودی ولی عہد نے بھی لفٹ نہیں کروائی وہ شخص کہتا ہے کہ میں نے اسٹیبلشمنٹ کے نمبر بلاک کردیے۔‘

https://twitter.com/RehamKhan1/status/1525165260331704322?s=20&t=ObVcRCujSo1-K37Aad4PcA
 

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے بیان دیا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جاررہی ہے لیکن میں کسی سے بات نہیں کررہا، میں نے ان  کے نمبر بلاک کر دیے ہیں۔انہو ں نے مزید کہا کہ  جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا، تب تک کسی سے بات نہیں ہو گی۔

مزیدخبریں