آرمی چیف نے عید کا دوسراروز سرحد پر تعینات جوانوں کے ساتھ گذارا

06:46 PM, 14 May, 2021

تیمر گرہ ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کا دوسرا دن مغربی سرحد پر تعینات جوانوں کے ساتھ گذارا۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے لوئر دیرکے علاقے تیمرگرہ کا دورہ کیا اور عید کا دوسرا دن مغربی سرحد پر تعینات جوانوں کے ساتھ گزارا۔کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔

آرمی چیف کو دورہ تیمر گرہ کے موقع پر  پاک افغان بین الاقوامی سرحد پر انتظامات سے آگاہ کیا گیا اور سرحد کی صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی۔

 آرمی چیف نے فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ دہشت گردوں کو ان علاقوں میں بڑی مشکل سے حاصل کیے گئے امن کو تباہ نہیں کرنے دیں گے ، مقصد کے حصول تک پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر ضروری اقدام کریں گے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا ، انھوں نے انسدادِ کورونا کے لیے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت دی اور  کورونا کے خلاف سول اداروں کی مدد پر فوجی جوانوں کی تعریف کی۔

 آرمی چیف نے دفاعِ وطن کے لیے قربانیاں دینے والے شہداءکوبھی زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

مزیدخبریں