کابل،افغانستان میں امریکی فوج کے دوسرے بڑے اڈے کی افغان حکام کو باضابطہ منتقلی عید کے بعد متوقع ہے۔
افغان حکام کے مطابق امریکا نے قندھار بیس سے فوج کا انخلا مکمل کر لیا ہے لیکن امریکا نے باضابطہ طور پر قندھار بیس ابھی افغان فوج کے حوالے نہیں کیا ہے۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ قندھار فوجی بیس کی افغان فوج کو مکمل منتقلی عید کے بعد متوقع ہے۔افغان حکام کے مطابق افغانستان میں قندھار بیس امریکی فوج کا دوسرا بڑا فوجی اڈا تھا۔
خیال رہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے مکمل انخلا کا مرحلہ جاری ہے اور چند روز قبل امریکا نے ہلمند فوجی اڈا افغان حکام کے حوالے کیا تھا۔