واشنگٹن:امریکا نے اسرائیل کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکا نے اسرائیل کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کر تے ہوئے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ کشیدگی کے باعث امریکی شہری اسرائیل کے طے شدہ سفر پر نظرثانی کریں،
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یروشلم سمیت اسرائیل کے جنوبی اور وسطی علاقے راکٹ حملوں کی زد میں ہیں۔اسرائیل بھر میں مظاہروں اور تشدد کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔کورونا وباء، مسلح تصادم اور بد امنی کے باعث غزہ کے سفر سے بھی گریز کیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران اسرائیلی فورسز کی جانب سے سحری کے وقت مسجد القدس میں سحری کرنے والے مسلمانوں پر بربریت کی بدترین مثال قائم کی تھی ۔
جس کے بعد اسلامی ممالک سمیت دنیا بھر کے ممالک نے اسرائیل کے اقدام کی مذمت کی تھی ۔ جبکہ حماس کی جانب سے اسرائیل پر جوابی راکٹ حملے بھی کیے گئے تھے ۔
اس ساری صورتحال کے بعد خطے میں حالات انتہائی کشید ہ ہوگئے ہیں جس کے بعد امریکی حکومت نے اپنے شہریوں پر اسرائیل کے حوالے سے سفری ہدایات جاری کردی ہیں ۔