ؒلاہور: لاہور میں ایلومینیم فیکٹری میں سلینڈر دھماکے کے باعث 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔واقعہ لاہور کے علاقے گجرپورہ کرول گھاٹی میں پیش آیا جہاں ایلومینیم فیکٹری میں سلینڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث فیکٹری کی چھت کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے اور فیکٹری میں آگ لگ گئی۔
واقعے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئیں اور فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا۔آگ کی وجہ سے فیکٹری میں کام کرنے والے دو افراد موقع پر ہی جھلس کر ہلاک ہوگئے جب کہ ایک شخص کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ بھی دم توڑ گیا۔