شہباز گِل وزیراعظم عمران خان کے اعزازی معاون خصوصی مقرر

09:36 AM, 14 May, 2020

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل کو وزیراعظم عمران خان کا اعزازی معاون خصوصی مقرر کردیا گیا۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہباز گِل کووزیراعظم کامعاون خصوصی برائے پولیٹیکل کمیونیکشن تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہباز گل کی تعیناتی اعزازی ہو گی جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

خیال رہے کہ شہباز گل اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان رہ چکے ہیں اور حالیہ دنوں میں انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کا سلسلہ خاصہ تیز کردیا تھا۔
 

مزیدخبریں