ملک بھر میں کورونا سے 35 ہزار 788 افراد متاثر، مزید 33 جانیں نگل گیا

ملک بھر میں کورونا سے 35 ہزار 788 افراد متاثر، مزید 33 جانیں نگل گیا
کیپشن: ملک بھر میں اب تک 3 لاکھ 30 ہزار 750 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے۔ ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 35 ہزار 788 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 33 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 770 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1452 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 13 ہزار 561، سندھ میں 13 ہزار 341، خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 252، بلوچستان میں 2 ہزار 239، گلگت بلتستان میں 482، اسلام آباد میں 822 جبکہ آزاد کشمیر میں 91 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 3 لاکھ 30 ہزار 750 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 51 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 ہزار 695 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 33 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 770 ہوگئی۔ سندھ میں 234، پنجاب میں 223، خیبر پختونخوا میں 275، گلگت بلتستان میں 4، بلوچستان میں 27 اور اسلام آباد میں 6 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔