اسلام آباد : معروف ٹی وی ڈائریکٹر سعید عاطف حسین انتقال کر گئے ، ان کے بھائی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرحوم ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے مشہور ڈرامہ ببن خالہ کی بیٹیاں کے ڈائریکٹر سعید عاطف حسین شدید علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔
ان کے معروف ڈراموں میں ببن خالہ کی بیٹیاں ، زندگی دھوپ تم گنا سایہ ، اک تمنا لاحاصل سی ، بے قصور اور دیگر شامل ہیں ۔
معروف ڈرامہ ڈائریکٹر کراچی کے آغا خان ہسپتال میں زیر علاج تھے اور گزشتہ دو دن سے وینٹٰی لیٹر پر تھے ۔