لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے معاون خصوصی اکرم چودھری نے استعفیٰ دےدیا، ان کی جگہ ڈاکٹر سلمان شاہ کو نیا مشیر بنائے جانے کا امکان ہے جن کو بعد میں مشیر خزانہ بنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے معاون خصوصی اکرم چودھری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دےدیا، مشیروں کی قانونی تعداد پوری ہونے کے بعد معاون خصوصی سے استعفیٰ لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، اکرم چودھری کے مستعفی ہونے کے بعد خالی عہدے پر ڈاکٹر سلمان شاہ کی تقرری کی جائے گی، وزیر اعلیٰ کو پانچ مشیر رکھنے کی اجازت ہوتی ہے جو پہلے ہی وزیر اعلیٰ کے ساتھ کام کر رہے ہیں ، اکرم چودھری کو فوڈ اتھارٹی کا چیئرمین بنانے کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کو ریونیو اکٹھا کرنے میں کمی اور بجٹ بنانے میں مشکلا ت کا سامنا ہے، ریونیو اتھارٹی بھی اپنے اہداف پورے کرنے میں ناکام ہے۔