اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ میں اب حکومت کا حصہ نہیں رہا ہوں اور نہ ہی آئی ایم ایف کے پیکج پر بات چیت کر سکتا ہوں ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے اسلام آباد میں صحافی کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں آئی ایم ایف کے پیکج پر بات نہیں کر سکتا ہوں ، یہ سوال آپ متعلقہ وزیر یا مشیر سے کریں ۔
انھوں نے کہا کہ مجھ سے آپ سموسوں اور پکوڑوں کی قیمتوں پر بات کر سکتے ہیں کیونکہ میں اب حکومتی نمائندہ نہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف کا ایک نمائندہ ہوں لہٰذا آئی ایم ایف پر بات کرنا مجھے زیب نہیں دیتا ہے ۔