نیویارک :واٹس ایپ پر سائبر حملہ، کمپنی نے صارفین ڈیٹا محفوظ بنانے کے لیے ایپ اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ، مشہور زمانہ سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ پر سائبر حملہ جس کے بعد واٹس ایپ انتظامیہ نے صارفین کو وارننگ میں کہا کہ اپنی ایپ کو اپ ڈیٹ کریں۔ کمپنی نے اپنے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ سمارٹ فون میں موجود دیگر ڈیٹا کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں۔
کمپنی حکام کی جانب جاری ایک بیان کے مطابق واٹس ایپ دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ صارفین کی سیکیورٹی کو بہتر بنایا جا سکے۔
فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ سائبر حملہ آوروں نے واٹس ایپ صارفین کے سمارٹ فونز میں جاسوسی کرنے والا سوفٹ وئیر انسٹال کر دیا ہے جو اسرائیلی کمپنی نے حال ہی میں بنایا ہے۔