مدینہ منورہ : معروف پاکستانی اداکار جاوید شیخ کا اپنی فیملی کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی ، بیٹی مومل شیخ نے تصویر سوشل میڈٰیا پر شیئر کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکار جاوید شیخ نے اپنی فیملی کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کی ۔اس موقع پر جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ نے اپنی فیملی کے ساتھ تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔
مومل شیخ نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اللہ تعالی کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ میں خود کو جنت میں محسوس کر رہی ہوں ، اس عظیم سفر پر اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے ۔
مومل شیخ کے بھائی شہزاد شیخ نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹا گرام پر عمرہ ادائیگی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا ۔