کوئٹہ : بلوچستان کے ڈسٹرکٹ نصیر آباد میں تعمیرات میں مصروف تین مزدور نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ڈسٹرکٹ نصیرآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعہ کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ، تاحال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے ، پولیس کے مطابق مزدوروں کا تعلق سندھ کے علاقے ٹنڈو الہ یار سے تھا ۔